Friday, 29 March 2024, 02:54:41 pm
شہریارکاعالمی فورمزپرمودی کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرنے کیلئےاقدامات جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ
August 21, 2020

کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے ہر عالمی فورم پر مودی حکومت کے اصل چہرے کوبے نقاب کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاہے۔آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔