Thursday, 12 September 2024, 04:49:30 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کاصوبے میں تمام منصوبے مقررہ وقت پرمکمل کرنے کاعزم
September 22, 2022

پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے صوبے میں تمام تر منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

آج لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ارکان سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے موثر نگرانی کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر نگرانی کی جائیگی۔