Friday, 29 March 2024, 12:53:32 am
سینیٹر گردیپ سنگھ کی بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لئے انتظامات کی تعریف
November 22, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر گردیپ سنگھ نے بابا گرونانک کے پانچ سو باون ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لئے انتظامات کو سراہا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھ برادری وزیراعظم عمران خان کی انتہائی مشکور ہے جنہوں نے سکھ یاتریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لئے کرتارپور راہداری کو کھولا۔

سینیٹر نے کہا سکھ برادری پاکستان کی سرزمین سے شدید محبت کرتی ہے کیوں کہ یہ ان کا اپنا وطن ہے۔

انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہہ کر سکھ برادری کے دل جیت لئے ہیں لیکن دوسری طرف بھارتی میڈیا نے ان کی اس محبت کو منفی انداز میں پیش کیا۔