Wednesday, 17 April 2024, 04:45:38 am
ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کیلئے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
December 22, 2020

حکومت نے مختلف شعبوں میں نگرانی کی ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کیلئے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کی بریفنگ میں کیا گیا۔ملاقات میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سے وزیراعظم ڈرون پالیسی کی تشکیل سے متعلق ڈرون ٹیکنالوجی کے پرامن اور تحقیق پر مبنی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی، زراعت، شہری منصوبہ بندی، سلامتی اور امن و امان کیلئے ایک موثر ذریعے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔عمران خان نے اس حوالے سے ایک قانونی اور ریگولیٹری اتھارٹی کی تشکیل کیلئے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی کمیٹی ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کا مسودہ پیش کرے گی۔