Thursday, 25 April 2024, 03:01:47 am
صدر آزاد کشمیر کا فوجی مبصرین کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ کی تحقیقات کا خیر مقدم
December 22, 2020

آزادجموںوکشمیرکے صدر سردار مسعود خان نے بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے گروپ کی گاڑی پر آزاد جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر سے دور رکھا اور یہی وجہ ہے کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں تعینات اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لائن آف کنٹرول پر آزادانہ طور پر اجازت نہیں دی گئی۔سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کو یہ بھی پسند نہیں ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پاکستان اور آزادکشمیر میں حاضر ہو کر وہ لائن آف کنٹرول پر جا کر بھارتی فوج کے ذریعے جنگ بندی کے خاتمے کا مشاہدہ کرے اور اقوام متحدہ کو اپنی رپورٹ بھیجے۔آزادجموں و کشمیر کے صدر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے آزادی پسند رہنماؤں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی۔