Saturday, 20 April 2024, 08:12:04 am
بھارتی حکام کی مقبوضہ وادی میں فورجی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں 6فروری تک کی توسیع
January 23, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے UDHMPUR اور GANDERBEL کے اضلاع کے سوا فورجی انٹرنیٹ سروس پرعائد پابندی میں چھ فروری تک توسیع کی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں فورجی انٹرنیٹ سروس پانچ اگست دو ہزارانیس سے بند ہے جب نریندرا مودی کی سربراہی میں فسطائی بھارتی حکومت نے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرکے پورے علاقے کا فوجی محاصرہ کرلیا تھا ۔ادھر بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے مقبوضہ وادی میں فورجی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔حریت رہنمائوں ، سیاسی کارکنوں اور عوام کے حقوق کیلئے کام کرنے والی مختلف عالمی تنظیموں اور صحافیوں کی جانب سے متعدد اپیلوں کے باوجود مودی حکومت نے انٹرنیٹ سروس بحال نہیں کی جس کے باعث مقبوضہ وادی کے رہائشیوں کو کورونا وائرس کی وباء کے باعث صورتحال سے نمٹنے میں مصائب کا سامنا ہے ۔