Friday, 19 April 2024, 03:25:25 pm
وفاقی حکومت آلوکی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے کونسل تشکیل دینے پر غور کررہی ہے:مشیرتجارت
January 23, 2021

وفاقی حکومت آلوکی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کے حوالے سے کونسل تشکیل دینے پر غور کررہی ہے۔

یہ بات تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق دائود نے آج اسلام آباد میں ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کونسل کی تشکیل' معیار برقرار رکھنے' درجہ بندی' آلو کوذخیرہ کرنے اور اس کی برآمد سے متعلق معاملات پر پہلے ہی ایک اجلاس میںتبادلہ خیال ہوچکا ہے۔عبد الرزاق دائود نے کہا کہ آلو کی پیداوار بڑھانے اور برآمد کی مجوزہ کونسل میںحکومت' کاشتکاروں' تاجروں اور ذخیرہ کرنے والے اداروں کو نمائندگی حاصل ہوگی۔