Thursday, 28 March 2024, 11:29:23 pm
امریکہ میں کورونا وائرس سے 5لاکھ سے زائد افراد ہلاک
February 23, 2021

امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔وائٹ ہائوس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے ان ہلاکتوں کو ہولناک واقعہ قرار دیا۔دو کروڑ اکیاسی لاکھ سے زائد امریکی عالمی وباء سے متاثر ہو چکے ہیں۔جوبائیڈن نے آئندہ پانچ روز کیلئے تمام وفاقی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے۔