Thursday, 28 March 2024, 08:56:07 pm
امریکہ طالبان معاہدے پرعملدرآمد کیلئے پیش رفت جاری رہے گی: وزیرخارجہ
February 23, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امیدظاہر کی ہے کہ امریکہ اورطالبان کے درمیان معاہدے پر عملدرآمدپرپیشرفت جاری رہے گی تاکہ افغانستان میں پرامن سیاسی تصفیے کے مقاصد کو حاصل کیاجاسکے۔

ان خیالات کااظہاراسلام آباد میں انہوں نے قطرکے وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر مطلق بن ماجد Al-Qahtaniسے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امورخصوصاً افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بین الافغان مذاکرات کے لئے پاکستان نے تعاون کیاہے جو افغانستان اورخطے میں امن واستحکام کے قیام کاایک تاریخی موقع فراہم کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں تنازعے کے حل پرپختہ یقین رکھتاہے کیونکہ اس کاکوئی فوجی حل نہیں ہے۔وزیرخارجہ نے زوردیاکہ افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن عمل کوناکام بنانے والوں پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت ہے۔