Friday, 19 April 2024, 02:20:25 pm
نتخابات میں شفافیت کیلئے انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہیں: فواد چوہدری
February 23, 2021

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پُر عزم ہے۔وہ آج اسلام آباد میں ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔فواد چوہدری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان انتخابات میں شفافیت لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے۔