Saturday, 20 April 2024, 01:25:37 am
صدرمملکت کاپاکستان اورازبکستان کےدرمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانےپرزور
February 23, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ سیاست، تجارت، معیشت اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان کے ازبکستان کیلئے نامزد سفیر سید علی اسد گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور وزارتوں کی سطح پر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ، ازبکستان کیلئے پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔