اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے یورپی پارلیمنٹیرین پرکروناوائرس ویکسینیشن پروگرام کے لئے عالمی سطح پرکوششوں کی ضرورت پرزوردیاہے تاکہ دنیابھرمیں ویکسین کی مساویانہ رسائی یقینی بنائی جاسکے۔
معاشی استحکام پربین الپارلیمانی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ خطرناک بھی ہے کہ آج تک 75فیصدعالمی ویکسینیشن پرصرف دس ممالک کی رسائی ہے۔