سورج، ہوا اور نامیاتی مواد کے ذرائع سے صاف اور ماحول دوست توانائی کے حصول کے ذریعے آئندہ سال کے آغاز تک کم از کم دوسو بیاسی میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔سرکاری ذرائع نے ان منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کل282 میگاواٹ میںسے150 میگاواٹ بجلی شمسی ذرائع سے، 100 میگاواٹ ہوا کے ذریعے جبکہ32میگاواٹ بجلیBiomassکے ذریعے قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق150 میگاواٹ شمسی توانائی کے تین منصوبوں سے اس مہینے بجلی کی فراہمی متوقع ہے۔اسی طرح50 میگاواٹ پون بجلی کی تیاری کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔