Friday, 29 March 2024, 07:32:02 pm
فیفا عالمی کپ کی میزبانی کے شاندار انتظامات پر قطر کو سراہا جانا چاہیے:وزیراعظم
November 23, 2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے شاندار انتظامات کرنے اور عالمی امن وترقی کے فروغ میں اہم کرداراداکرنے پرقطر کی تعریف کی جانی چاہئیے۔

انہوں نے آج (بدھ) ایک ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان قطر کے امیر اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ فیفا عالمی کپ کی میزبانی کرنے پر قطر کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔