Saturday, 23 November 2024, 05:17:12 pm
 
ایس آئی ایف سی کی بدولت فارما سیکٹر کی برآمدات میں واضح اضافہ
November 23, 2024

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے رواں مالی سال میں اب تک ادویات کی برآمدات میں 31فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 80.796 ملین ڈالر تھیں۔

سال بہ سال کی بنیاد پر ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.55 فیصد کا اضافہ جبکہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر اگست 2024 کی برآمدات کے مقابلے میں ستمبر 2024 کے دوران ادویات کی برآمدات میں 53.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

سازگار برآمدی ماحول کی فراہمی ایس آئی ایف سی کے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔