پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ریاست اور اس کی سیکیورٹی فورسز ایسی کسی کوشش کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بدعنوانی کے مقدمات میں احتساب سے بچنے کیلئے مایوسی پر مبنی کوششیں کر رہے ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا۔
طلال چوہدری نے جھوٹے بیانیے بنانے پر پی ٹی آئی پر تنقید کی اور افسوس کا اظہار کیا کہ یہ پارٹی ایسے دوست ملکوں کو نشانہ بنا رہی ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقتوں میں پاکستان کی مدد کی ہے۔