وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کسی کو دھرنا یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے احکامات میں واضح طور پر کہا ہے کہ کسی قسم کے جلسے،ریلی، مارچ یا دھرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کرنے کی پابند ہے۔