وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے درمیان مسائل کے حل اور سیاسی و دیگر معاملات پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کے ارکان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کمیٹی کو سیاسی تعاون کو یقینی بنانے اور مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی سے تفصیلی مشاورت کی ذمہ داری سونپی ہے۔کمیٹی مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ ارکان سے مذاکرات کرے گی۔