صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ اور جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آج(ہفتہ) اپنے جاری بیان میں صدرمملکت نے کارروائی کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے اور سرحد سے دراندازی روکنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی پاکستان کا امن وامان خراب کرنے اور دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔
صدرمملکت نے دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھروزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں تین خوارج کوجہنم واصل اورتین کوگرفتارکرنے پرسکیورٹی فورسزکی بہادری کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے بہادر نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے خوارج اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے کیلئے متحرک ہے۔