سکیورٹی فورسزنے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آج (ہفتہ) سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی مؤثرکارروائی کے نتیجے میں دو خوارج حق یار آفریدی اور گلہ جان مارے گئے۔
ادھر جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزنے خوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خارجی کوہلاک اورتین کوزخمی کردیا۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحد کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔