ممتاز گلوکارہ اور اداکارہ میڈم نورجہاں کی آج انیسویں برسی منائی جارہی ہے ۔میڈم نورجہاں نے پینتیس سال سے زائد کے عرصے تک فلم انڈسٹری پر حکمرانی کی اور اردو ، پنجابی اور سندھی فلموں کے لئے تقریباًچھ ہزار گیت گائے ۔انہوں نے خود کو جنوبی ایشیا ء میں اپنے دور کی بہترین اور سب سے زیادہ بااثر گلوکارہ کے طور پر منوایا اور انہیں ملکہ ترنم کا خطاب دیاگیا ۔انیس سو ستاون میں نورجہاں کو اداکاری اور گائیکی کی صلاحیتوں کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے نوازاگیا ۔نورجہاں کا انتقال 23دسمبر 2000کو حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا اور انہیں کراچی میں سپردخاک کیاگیا۔