Thursday, 25 April 2024, 12:04:36 pm
آر ایس ایس ایک فسطائی تنظیم ہے، راہول گاندھی
January 24, 2021

فائل فوٹو

بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہاہے کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ جس کا آج کل بھارت پر کنٹرول ہے ایک فسطائی اور پدر شاہی تنظیم ہے۔

انہوں نے تامل ناڈو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتی ہے اور ان کا احترام نہیں کرتی۔ادھر آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری مہنگائی سے دو چار ہیں اور مودی حکومت ٹیکس وصولی میں مصروف ہے۔