Saturday, 27 February 2021, 08:11:44 pm
جو بائیڈن کی اپنی انتظامیہ کو اندرونی دہشت گردی کے خطرے کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت
January 24, 2021

فائل فوٹو

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ کو اندرونی دہشت گردی کے خطرے کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان Jen Psaki نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رواں ماہ کی چھ تاریخ کو کیپٹل پر ہونے والے حملے کے واقعے کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی داخلی پرتشدد انتہاپسندی قومی سلامتی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حقائق پر مبنی تجزیہ چاہتے ہیں جس کی بنیاد پر ہم پالیسی وضع کرسکیں۔
Jen Psaki نے کہا کہ یہ جائزہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر کی جانب سے ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کے اشتراک سے کیا جائے گا۔