Friday, 29 March 2024, 02:11:27 pm
ملک میں کورونا سے متاثرہ مزید 48افراد جاں بحق
January 24, 2021

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید اڑتالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران چالیس ہزار دو سو پچاسی افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ایک ہزار پانچ سو چورانوے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا کی وبا سے متاثرہ اب تک چار لاکھ چھیاسی ہزار چار سو نواسی افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔