Friday, 19 April 2024, 06:33:02 pm
مودی حکومت کے نئے زرعی قوانین کیخلاف سراپا احتجاج کسان بھارتی یوم جمہوریہ پر دلی میں سوکلو میٹر طویل ٹریکٹر ریلی نکالیں گے
January 24, 2021

بھارت میں مودی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر دلی میں سو کلو میٹر طویل ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔

پنجاب کسان سنگھرش کمیٹی کے رہنما Satnam Sinsh Pano نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس کے اجازت دینے یا نہ دینے سے قطع نظر ہم ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔ گزشتہ دو ماہ سے ہزاروں کسانوں نے نئی زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیلئے دلی کے گردونواح میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔