Wednesday, 24 April 2024, 04:07:02 am
سری لنکا کے بدھ بھکشوؤں کا سوات میں چٹان پرکندہ بدھا کےنقش،بٹکارابدھا کےمجسمے اورعجائب گھرکا دورہ
April 24, 2021

سری لنکا کے بدھ بھکشوئوں کا وفد آج وادی سوات کے علاقے جہاں آبادمیں چٹان پر کندہ بدھا کے مجسمے کے مقام پر پہنچا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔بدھا کا نقش تقریباً سات میٹر اونچا ہے اور یہ گندھار ا میں نظر آنے والا متاثرکن مجسمہ ہے ۔ادھر وفد نے بٹکارا( BUTKARA )بدھا کے مجسمے اور عجائب گھر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے قندھارا تہذیب کے قدیم مجسموں کا مشاہدہ کیا ۔

بٹکارا(BUTKARA )کا مجسمہ موریان(MAURYAN )شاہی خاندان کے حکمران اشوکا نے تعمیر کرایا تھا۔