Friday, 26 April 2024, 04:16:06 am
وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر کے طور پر تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کامقدمہ لڑ رہے ہیں،گنڈا پور
July 24, 2021

وفاقی وزیربرائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کے طور پر تمام بین الاقوامی فورموں پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جسے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اہلیت اور شفافیت کی بنیاد پر آزادجموں وکشمیر کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہو گا۔