Tuesday, 23 April 2024, 03:33:14 pm
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کا فیصلہ
November 24, 2022

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے آج (جمعرات) ایک ٹویٹ میں کہا اس ضمن میں سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اس وقت کور کمانڈر راولپنڈی کے طور پر خدمات سرانجام دےرہے ہیں۔

 اس سے پہلے وہ جنرل ہیڈ کوارٹرز سے بطور چیف آف جنرل سٹاف ایڈ جوٹنٹ جنرل اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس وقت جنرل ہیڈ کوارٹرز میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

 اس سے پہلے وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ ، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

 مدینہ منورہ میں بطور لیفٹیننٹ کرنل تعیناتی کے دوران عاصم منیر نے اڑتیس سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔

 عاصم منیر اعزازی شمشیر حاصل کرچکے ہیں اور مارچ 2018 میں انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔