Friday, 29 March 2024, 08:15:36 pm
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں پر محیط مضبوط تعلقات ہیں:ظہیر جنجوعہ
November 24, 2022

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط کثیر جہتی دو طرفہ تعاون ہے۔

انہوں نے یہ بات کینیڈا کی سینیٹ سپیکرGeorge Furey سے اوٹاوا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ہائی کمشنر نے کینیڈا کے سپیکر کاپاکستان میں سیلاب میں امدادی کاموں اور بحالی میں بے لوث خدمات پر شکریہ ادا کیا۔George Furey نے کہا کہ دونوں ملک موسمیاتی تبدیلی سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات پر مشترکہ مفاد میں مل کر کام کررہے ہیں۔