Thursday, 25 April 2024, 02:21:06 pm
چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان شمالی سکم کے متنازعہ سرحدی علاقے میں جھڑپ
January 25, 2021

فائل فوٹو

چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان شمالی سکم کے متنازعہ سرحدی علاقے NAKULA میں مبینہ طورپر ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں فوجوں کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو LIJIAN نے کہا کہ چینی فوجی امن برقراررکھنے کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ ایسی کارروائیوں سے باز رہے جو کشیدگی میں اضافے اور سرحد پر صورتحال پیچیدگی کاباعث بن سکتے ہیں۔