Wednesday, 17 April 2024, 05:01:54 am
ممتاز اداکارہ روحی بانو کی دوسری برسی
January 25, 2021

ممتاز ٹی وی اورفلم اداکارہ روحی بانو کی آج(پیر) دوسری برسی منائی گئی ۔وہ دس اگست 1951 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔وہ بھارت کے ممتاز طبلہ نواز اﷲ رکھا کی صاحبزادی اور بھارتی موسیقار استاد ذاکر حسین کی ہمشیرہ تھیں۔روحی بانوکو کرن کہانی ، زرد گلاب اوردروازہ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے شہرت ملی ۔انھیں 1981ء میں صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی عطا کیاگیا ۔انھیں نگار ایوارڈ ، گریجویٹ ایوارڈ اور لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت متعدد پی ٹی وی اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔