Thursday, 25 April 2024, 09:09:35 pm
خسرو بختیارکا عالمی بینک کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرزور
January 25, 2021

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر NAJY BENHASSINE نے پیر کے روز اسلام آباد میں اقتصادی امور کے وزیر خسرو بختیار سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر نے تعلیم ،صحت ، مقامی حکومت ، ہاؤسنگ اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرزوردیا۔