Thursday, 25 April 2024, 03:12:10 am
اوآئی سی کابھارت کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں انسانی وبنیادی حقوق کےفروغ اورتحفظ کےعزم کااعادہ
February 25, 2021

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد AL-OTHAIMEEN نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے انسانی و بنیادی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چھیالیسویں اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیا۔ڈاکٹر AL-OTHAIMEEN نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال، آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباغ میں حالیہ تنازعے کے بعد بحالی اور تعمیر ِ نو، میانمار اور اسلامی تعاون تنظیم میں شامل دوسرے ممالک سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تعاون تنظیم اجتماعیت، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان مکالمے اور روا داری کے لئے عزت و احترام کے فروغ کے لئے تمام پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے گی۔