Tuesday, 29 April 2025, 03:19:56 pm
 
موٹروے پولیس کا سالٹ رینج میں گاڑیوں کی رفتار کی نگرانی کیلئے خودکار نظام لانے کا فیصلہ
March 25, 2025

موٹروے پولیس سالٹ رینج میں ریڈیو فریکونسی کے شناختی نظام کا آغاز کرے گی۔

یہ بات آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ نے لاہور میں ٹرانسپورٹرز کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو فریکونسی کے شناختی نظام کے تحت تیزتر عوامی خدمت کے لئے گاڑیوں کی رفتار پر قابو پانے کی نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا اور خودکار نظام کے ذریعے گاڑیوں کی رفتار کی نگرانی کی جائے گی۔