نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے توانائی کے ذرائع کی تلاش اور پیداوار کے شعبے کیلئے ایک محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ پاکستان کی توانائی کے تحفظ اور اقتصادی ترقی کو مزید مستحکم بنایاجائے۔
وہ آج اسلام آباد میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تلاش اور پیداوارکے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
کمیٹی نے طویل مدتی توانائی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں ملک میں تیل اور گیس کی زیادہ سے زیادہ تلاش، سمندر کے کنارے اور ساحل پر ڈرلنگ ، صنعتوں اور صارفین کیلئے گیس کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی۔
اسحق ڈار نے آف شور اور آن شور بولی کا خیرمقدم کیا جو پاکستان کی ہائیڈروکاربن کی استعداد کو بروئے کار لانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔