Thursday, 18 April 2024, 07:31:19 am
احمد فراز کی 13 ویں برسی
August 25, 2021

اردو کے ممتاز شاعر اور پاکستان اکادمی ادبیات کے پہلے سربراہ احمد فراز کی تیرہویں برسی بدھ کے روز منائی گئی۔احمد فراز 12 جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔وہ ترقی پسند ادیبوں کی تحریک کے رکن تھے ان کی اہم تصانیف میں تنہا تنہا، بے آواز، گلی کوچوںمیں، سب آوازیں میری ہیں اور شب خون شامل ہیں۔احمد فراز کو نگار ایوارڈ، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سمیت متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال 2008ء میں آج کے ہی دن ہوا۔