Wednesday, 24 April 2024, 08:58:09 pm
بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے صدر آزاد کشمیر کا حلف اٹھا لیا
August 25, 2021

 آزاد جموں وکشمیر کے نئے منتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بدھ کےروز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آج شام پریڈ گرائونڈ مظفرآباد میں ایک تقریب میں ان سے حلف لیا ۔پولیس کے ایک دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے۔آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان، چیئرمین شہریار خان آفریدی ، آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین، سیاسی شخصیات ، تحریک انصاف کے کارکنوں اور اعلی سطح کے عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی ۔