Friday, 19 April 2024, 10:43:00 am
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ وادی میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
January 26, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری مقبوضہ وادی میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

بھارتی فوج نے مظاہروں سے بچنے کے لئے سرینگر میں معمول کی تلاشی کی کارروائی کی اور حریت رہنما جاوید احمد میر کوگرفتارکرلیا۔

ماہر نشانہ باز بلند عمارتوں کی چھتوں پر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سرینگر کے کشمیر سٹیڈیم کوجانے والی شاہراہوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔