Thursday, 18 April 2024, 01:26:41 pm
بھارت کے یوم جمہوریہ پر احتجاج کرنے والے لاکھوں کسان ٹریکٹروں پردلی میں داخل
January 26, 2021

بھارت میں آج ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر احتجاج کرنے والے لاکھوں کسانوں نے ٹریکٹروں پر اور پیدل دارالحکومت دلی میں داخل ہوناشروع کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے سے انکار اور کسانوں پر آنسو گیس کے استعمال اورلاٹھی چارج کے بعد کسانوں نے دارالحکومت میں داخلے کے لئے رکاوٹیں توڑ دیں۔

کسان نئے زرعی قوانین کے خاتمے کے مطالبے کے حق میں کئی ماہ سے احتجاج کررہے ہیں۔