Friday, 26 April 2024, 02:31:33 am
ملک میں کوروناوائرس سےمتاثرہ مزید58 افرادجاں بحق
January 26, 2021

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید اٹھاون افراد جاں بحق اور ایک ہزار آٹھ سو تہتر افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس دوران بیالیس ہزار پانچ سو ستاسی افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

وائرس سے اب تک چار لاکھ نوے ہزار ایک سو چھبیس مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔