Thursday, 25 April 2024, 04:01:46 pm
پاکستان، جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ: پہلا دن باؤلرز کے نام، 14 وکٹیں گرگئیں
January 26, 2021

 پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 14 سال بعد کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز باؤلرز حاوی رہے، پورے روز کے دوران 14 وکٹیں گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 30 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، 63 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد بلے باز سنبھل گئے، کیرئر کی 16 نصف سنچری مکمل کرنے والے ڈین ایلگر 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

فف ڈوپلیسز 23 جبکہ کپتان کونٹن ڈی کاک 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایک سو اناسی رنز پر چھٹی اور ساتویں وکٹ گری آٹھویں بلے باز ایک سو چورانوے رنز پر نشانہ بنے جبکہ پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

جواب میں پہلے کے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنا لیے ہیں۔