Thursday, 28 March 2024, 09:52:57 pm
جنوبی وزیرستان ، خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی، دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک
February 26, 2021

فائل فوٹو

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے Tiarza میں خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی میں دہشت گردوں کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے TIARZA میں خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے سرغنہ نورستان کو جوحسن بابا کے نام سے مشہور تھا ہلاک کر دیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کا کمانڈر بم تیار کرنے کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا اور سال دو ہزار سات سے پچاس سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔