Friday, 29 March 2024, 04:28:04 pm
قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت نے شمالی وزیرستان میں خواتین کے قتل کا نوٹس لیا ہے
February 26, 2021

قومی اسمبلی کو آج(جمعہ) بتایا گیا کہ حکومت نے شمالی وزیرستان میں چار خواتین کے قتل کا نوٹس لیا ہے اور اس واقعے کے حوالے سے وزارت داخلہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

یہ بات پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے واقعے سے متعلق ایوان میں مختلف ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں اور ملک کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں اورپورا ملک اس ناسور کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔اس سے قبل ارکان نے وزیرستان واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے شہداء پیکج کا اعلان کیا جائے۔ایوان کا اجلاس اب پیر کی شام چار بجے ہو گا۔