Thursday, 18 April 2024, 08:07:41 am
قطر کیساتھ طے شدہ ایل این جی معاہدہ گزشتہ معاہدوں سے31 فیصد سستا ہے، ندیم بابر
February 26, 2021

پیٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ طے شدہ دس سالہ ایل این جی معاہدہ گزشتہ معاہدوں سے 31 فیصد سستا ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دنیا میں کم ترین لاگت کا معاہدہ جس کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان ہر ماہ اوسطاً دو ایل این جی بحری جہاز حاصل کرے گا اور تین سال کے عرصے میں بحری جہازوں کی تعداد چار تک بڑھا دی جائے گی۔ندیم بابر نے کہا کہ یہ معاہدہ اگلے سال جنوری سے موثر ہو گا تاہم ایک شق کے تحت پاکستان کو ایل این جی رواں سال کے آخر تک مل جائے گی۔