Saturday, 20 April 2024, 04:50:49 am
نئی ٹیکسٹائل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے ، وزیرمنصوبہ بندی
February 26, 2021

فائل فوٹو

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے فیصل آباد میں تاجروں اور صنعتکاروں کی ایک بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے دوسرے مرحلے میں ہم اپنے صنعتی شعبے کو ٹھوس بنیادوں پر ترقی دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل کی پوری صنعت ترقی کر رہی ہے۔