Friday, 19 April 2024, 03:38:10 pm
پاکستان اور عراق کا تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ
February 26, 2021

پاکستان اور عراق نے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

اس خواہش کا اظہار صدر ڈاکٹر عارف علوی اور عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون کی سربراہی میں عراقی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔صدر نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے عراق کی سالمیت، سیاسی اتحاد اور علاقائی یکجہتی کیلئے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تمام عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہئے۔عراق کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔