Wednesday, 14 April 2021, 12:55:21 pm
معروف ڈرامہ نگار اور ناول نگار حسینہ معین کراچی میں انتقال کر گئیں
March 26, 2021

معروف ڈرامہ نگار اور ناول نگار حسینہ معین آج صبح کراچی میں انتقال کر گئیں۔

ان کی عمر اُناسی سال تھی۔انہوں نے سٹیج ،ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لئے متعدد ڈرامے لکھے اور ان میں سے کئی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہوئے۔انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ان کے بہترین ٹی وی ڈراموں میں دھوپ کنارے،اَن کہی،تنہائیاں ،آہٹ ،آنسو اور دیگر بہت سے ڈرامے شامل ہیں۔حسینہ معین کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد فاروق اعظم ،بلاک (کے ) نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی جائے گی۔