Wednesday, 24 April 2024, 09:09:37 am
ماسٹر عنایت حسین کی28ویں برسی
March 26, 2021

معروف میوزک ڈائریکٹر اور کمپوزر ماسٹر عنایت حسین کی اٹھائیس ویں برسی جمعہ کے روز منائی گئی۔ چار دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیرئیر میں ماسٹر عنایت نے بہت سے سدا بہار اور ناقابل فراموش فلمی گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔ انہوں نے فلم انارکلی کے بھی تین گانے کمپوز کئے جس میں میڈم نور جہاں نے اپنی گلوکاری اور اداکاری کے کیرئیر میں آپ کے ساتھ کام کیا۔1949 سے1985 کے دوران 65 فلموں کے لئے آپ نے موسیقی ترتیب دی جس میں عذرا، اک تیراسہارا،دو راستے اور دل دیاں لگیاں جیسی فلمیں شامل ہیں۔