بلوچستان کے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں نظم ونسق بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
انہوں نے کوئٹہ میں محکمہ آئی ٹی اور سیلولر آپریٹرز کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے خصوصی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کو باضابطہ بنانا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کہا کہ ملک دشمن عناصر کو نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طورپر استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔