پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم' اگلے ماہ کی 8 اور 9 تاریخ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں فورم کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کو فورم کے مقاصد، دائرہ کار، پروگرام اور دیگر لاجسٹک انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب پاکستان کے کان کنی کے شعبے کو نئی شکل دے گی اور غیر ملکی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی۔
انہوں نے فورم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت پیٹرولیم اور دیگر متعلقہ فریقوں کو وزارت خارجہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔